اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا فیصلہ کرنے کے لیے 20 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
اے پی سی کی میزبانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ملکی ضرورت ہے آج ایک ہی بات طے کی ہے کہ اپوزیشن کا کوئی اختلاف نہیں۔
اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
اس سے قبل جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل سمیت 11 جماعتیں شریک تھی۔