کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کر اکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق اغواکی اطلاع ملتے ہی4گھنٹے میں 2اغواءکاروں عمر اور دلشاد کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے18ماہ کے بچے کے عوض3لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان مزدور ہیں،ملزمان نے سرائے کے مالک کےبیٹے کو اغواء کر کے رقم کا مطالبہ کیا تھا، ملزمان کیخلاف بچے کے والد کی مدعیت مین اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔