• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا نئے طریقہ کار کے تحت میٹرک کے لئے 10 فیصد نمبر مختص کر دیئے گئے ہیں انٹر میڈیٹ کے اب 40 فیصد اور ایٹا ٹیسٹ کے 50 فیصد نمبر ہوں گے انٹری ٹیسٹ کے پاسنگ نمبر بھی 60 فیصد سے کم کرتے ہوئے 33 فیصد کر دیئے گئے ہیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو اپنے ہی صوبے کے طلبہ کو داخل کرنے کا پابند کیا گیا ہے دوسرے صوبوں کے طلبہ اس صورت میں داخل کئے جائیں گے جب مقامی طلبہ دستیاب نہیں ہوں گے۔ نئی ریگولیشنز تمام صوبوں کو بھیج دی گئی ہیں۔ ریگولیشنز کے مطابق داخلہ کے لئے ایف سی ایس میں 65 فیصد نمبرز لازمی ہوں گے، ایف ایس سی پری میڈیکل یا اس کے مساوی تعلیم کے حامل طلبہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے ، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ صوبے کے طلبہ کو ترجیح دیں گے ۔

تازہ ترین