• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،ملزم لالہ فضل الرحمان کو پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں آئندہ سماعت پر ملزم لالہ فضل الرحمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوران سماعت مصطفیٰ کمال اور دیگر پر ایک بار پھر فرد جرم کی کارراوئی موخر کردی گئی ، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین