• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی گلگت بلتستان میں دفتر قائم کرےگا

Secp To Set Up Company Registration Office In Gilgit Biltistan
گلگت بلتستان میں کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کمپنی رجسٹر یشن کےلئے دفتر قائم کرے گا۔

دفترکے قیام سے شمالی علاقہ جات میں کاروباری رجحان میں اضافہ ہوگااور ملکی معیشت کو دستاویزات کی شکل ملے گی۔ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن آفس کے قیام کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت سے اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے۔

کمپنی رجسٹریشن آفس کے قیام سے نہ صرف مقامی کاروباری معاملات میںبہتری پیدا ہوگی بلکہ ساتھ ہی نئی کاروباری کمپنیوں کی تشکیل میں بھی مفید ہوگا۔ ایس ای سی پی کی جانب سے شروع کی گئی ای سروسز کی سہولت بھی سی آر او گلگت میں میسر ہو گی جو کہ گلگت کے مقامی کاروبارکو جدید اصولوں اور ٹیکنا لوجی کے مطابق استوار کرنے میںکارگر ثابت ہوگی۔

ایس ای سی پی کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ ، ملک میں کیپٹل مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔گلگت میں سی آر اور کے قیام سے ایس ای سی پی کا انضباتی دائرہِ اختیار مضبوط ہوگا اور مقامی حضرات بھی سی آر او کی موجودگی سے استفادہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین