• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرہ کی شاعری اور تصویر سب کو بھا گئی

 اداکارہ یاسرہ رضوی کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر اور شعر  پر اُن کے مداح ان کو خوب داد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں چوری شدہ خاکہ پیش کرنیکا الزام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و رائٹر یاسرہ رضوی کی اردو ادب میں دلچسپی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے، حساس طبیعت رکھنے والی اداکارہ یاسرہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر، ویڈیوز اور پسندیدہ شاعری شیئر کرتی رہتی ہیں ۔


آج صبح یاسرہ کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر وہ اپنے مداحوں سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسرا نے ساتھ میں ایک شعر بھی لکھا ہے۔


اداکارہ نےلکھا کہ

’ اِک آس کو لے کر جیتا ہے

اور روز اُسی پہ مرتا ہے۔‘

یاسرہ کے مداحوں کی جانب سے اس شعر پر خوب داد مل رہی ہے جبکہ  اداکارہ سعدیہ غفار نے یاسرہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں شہزادی قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں پاکستان کی ویب سیریز چڑیلز میں اہم کردار ادا کیا جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ آج کل وہ اپنے آنے والے ایک نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

تازہ ترین