• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کا معاملہ، رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیرِ داخلہ و پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف درخواست کے معاملے پر رحمٰن ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس آف پیس نے رحمٰن ملک کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سنتھیا رچی کی بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی

انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ سنتھیا رچی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا کیس بینچ نمبر 2 سے 1 میں منتقل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

رحمٰن ملک نے اپنی درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین