• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کمیٹیاں فعال ہورہی ہیں جس سے فائدہ ہوگا، چوہدری پرویز الہیٰ


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اتحاد میں ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہے، مختلف کمیٹیاں فعال ہورہی ہیں اس سے فائدہ ہوگا۔

چو ہدری پرویز الہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ایشوز پر اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق ہے، اتحاد میں ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہے۔

چو ہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں نئی مسجد ایم پی ایز کے فنڈز سے بنی ہے، اراکین اسمبلی نے مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس دوران چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین