• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس، مجید خان اچکزئی عدم ثبوت پربری


کوئٹہ میں ماڈل کورٹ نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس میں عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیا۔

ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ کی ہلاکت کے کیس کی سماعت آج ماڈل کورٹ میں ہوئی، ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد ملزم سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکلاء کامران مرتضی، خلیل الرحمٰن، نور جان بلیدی اور جعفر اعوان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عبدالمجید اچکزئی کیخلاف قتل کا ایک اور کیس سامنے آگیا

عدالت نے سماعت کے بعد عبدالمجید اچکزئی کو سارجٹ قتل کیس میں عدم ثبوت پر بری کردیا۔

ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ 20 جون 2017 عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔

تازہ ترین