کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کی درخواست ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کرلی ۔5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ان کی درخواست منظور کی گئی، آئندہ سماعت 8جنوری تک ملتوی کردی گئی، گزشتہ روزپشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالمجید خان اچکزئی کوٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون میں پیش کیا گیا درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور آئندہ سماعت 8جنوری 2018ء تک ملتوی کردی۔