• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجر نالہ، تجاوزات کیخلاف آپریشن بند کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بند کرانے لیے گلبرگ کے رہائشی نے عدالت سےرجوع کرلیا۔ عدالت نے تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ سے گجرنالے پر تجاوزات آپریشن روکنے کے لیے گلبرگ کے رہائشی نے رجوع کیا ۔ درخواست گزار شفیع اللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طیبہ آباد گلبرگ ٹاؤن میں 50 سال سے رہائش پذیر ہوں، گھر قانونی طور پر کے ایم سی سے لیز کرایا، تین دن پہلے گجر نالے پر آپریشن شروع کیا گیا، لوگوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں، محض مساجد میں اعلان کرکے گھر توڑے جارہے ہیں، پہلے 30 فٹ اب 105 فٹ گجر نالے کی اطراف میں آبادی توڑنے کی بات کی جارہی ہے، زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر گھر خریدے اب اہلخانہ کو سڑک پر لایا جارہا ہے۔

تازہ ترین