لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نارووال روڈ کی تعمیرکے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔لاہور ہائیکوٹ کی جانب سے نیب کو چار ہفتے میں نارووال روڈ تعمیر کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ناروال روڈ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سٹرک کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلے لکھ کر ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ،سٹرک کی تعمیر کے حوالے ٹینڈرنگ ،پی سی ون،بجٹ اور ڈیزائننگ کے حوالے سے ریکارڈ مانگا گیا ہے۔