کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہوشاب روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور اور محافظ کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) الیاس کبزئی اپنے محافظ علام محمد اور ڈرائیور ساقی بخش کے ہمراہ جمعرات کو گاڑی میں تربت سے کوئٹہ اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہے تھے وہ جسے ہی ہوشاب کے قریب پہنچنے تو گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد محافظ اور ڈروائیور کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کو تربت پہنچا دیا ۔