مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو علاج مکمل نہ ہونے تک وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔
اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے ایک قائد ہیں جن کا نام نواز شریف ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امید ہے عدلیہ بھی نواز شریف کی صحت کے امور کو مد نظر رکھے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ نوازشریف اپنی صحت پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹر انہیں اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجلاس میں رہبر کمیٹی اجلاس اور اے پی سی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ حکومت گرنے کا علم اللّٰہ کو ہی ہے، اے پی سی میں بہت کچھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان پر پہلے بھی دہشت گردی کی بہت دفعات لگ چکی ہیں۔