• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشنیوں کا شہر کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا شہر کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، وفاق سے کہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دو سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آئندہ تین مہینوں میں ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے سندھ حکومت کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیلاب کو گزرے کئی روز ہوگئے ہیں اب بھی شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، سندھ کے دیگر شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے مگر کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے۔

یہ بھی پڑھیے: خواہش ہے کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے ہوں، ایم کیو ایم

سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں اطمینان دلاتا ہوں سندھ کا مقدمہ اور اس شہر کا کیس سینیٹ میں بھی لڑیں گے اور شہر کے ہر کونے اور چوراہوں پر لڑیں گے۔

تازہ ترین