• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال، پانی کی سطح بڑھنے لگی

دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، بیراج پر 36 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 73 ہزار 810 کیوسک اضافہ ہوا۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث متعدد دیہی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق زیر آب آنے والے علاقوں سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق چند روز میں سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے پانی کا ریلہ کوٹری بیراج کی سمت بڑھ رہا ہے، دوسری طرف بیراج کی تمام کینالوں میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 80 ہزار 835 کیوسک جبکہ بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 60 ہزار 235 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین