حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و اماں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت نے علمائے کرام اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ علماء نے محرم الحرام میں محبت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کیا۔
طاہر محمود اشرفی نے اس پر کہا کہ تمام علماء امن و امان کےحوالے سے ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔