لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے 50ارب روپے کی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے،رنگ روڈ بننے سے شہریوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔