• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے کراچی کیلئے 300، سندھ نے 800ارب مختص کئے، بلاول

وفاق نے کراچی کیلئے 300، سندھ نے 800ارب مختص کئے، بلاول 


کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے300ارب روپے اورِ سندھ حکومت کی جانب سے800ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنا شہر کی ڈولپمنٹ کیلئے اچھا اقدام ہے.

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ریلیف اور بحالی کیلئےضروریات بہت زیادہ ہیں، سندھ وفاق کی جانب دیکھ رہا ہے ۔

پی پی پی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اس وقت منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی کی سب سے زیادہ ضرورت متاثرینِ برسات کے درمیان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس مؤخر کرنے کے سلسلے میں اسپیکر اسمبلی کو بھی استدعا کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سیلاب متاثرہ ضلع غربی کے علاقوں ماڑی پور اور ہاکس بے کے دورے کے دوران وہاں متاثرین و کارکنان سے خطاب، میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک بیان میں کیا ۔

تازہ ترین