• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،عدالت کے اندر قتل ،مقدمہ کی سماعت جیل منتقل

پشاور(نمائندہ جنگ) توہین رسالت کیس میں قتل کرنے والے ملزم کے خلاف سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مقدمہ جیل منتقل کردیاگیا،سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملزم فیصل عرف خالد کا ٹرائل اب جیل کے اندر ہو گا، عدالت کے اندر قتل کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل عرف خالد کےخلاف ٹرائل اب جیل میں چلایا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ ماہ 11اگست کو خیبر پختونخوا ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جسکی روشنی میں پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت کو ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ پشاور سنٹرل جیل کے اندر چلانے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین