پنجاب کے وزیرِ توانائی ڈاکٹر اختر ملک کہتے ہیں کہ آج کا دن قومی سطح پر شُکرانے کا دن ہے۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یہ بات یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ارادے خاک میں ملائے، آج کے دن افواجِ پاکستان سُرخرو ہوئیں۔
وزیرِ توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن افواجِ پاکستان سُرخرو ہوئیں اور ذلت و نامُرادی دُشمن کا مقدر ٹھہری۔
یہ بھی پڑھیئے: ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا، اختر ملک
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پیغام کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔