اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا کےمعاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، پنجاب بار کونسل کی 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اغواء کے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ خاتون وکیل نے مقدمہ اپنے مخالفین کو پھنسانے کیلئے درج کرایا ہے۔
اوکاڑہ میں چندہفتے پہلے خاتون وکیل ارشاد نسرین کے اغواء کامعاملہ سامنے آیا تھا، جس کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کےلئےپنجاب بار کونسل نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ،جس نے انکوائری مکمل کرکےرپورٹ پنجاب بار کونسل کو بھجوا دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انکوائری کے دوران مختلف لوگوں کے بیان قلمبند کیے گئے، جن سے ثابت ہوا کہ خاتون وکیل کی جانب سے اغواء کے مقدمے میں لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، خاتون وکیل مخالفین کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج کرا چکی ہے۔