• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اسٹینڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے ماسک پہننا بھول گئے، اسٹیڈیم اسٹاف نے انہیں ماسک پہننا یاد دلایا۔

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپین پرتگال کی ٹیم کروشیا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

سپر اسٹار رونالڈو کے پاؤں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے۔

البتہ وہ کروشیا کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹینڈ میں ضرور موجود تھے۔

اس دوران وہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے لیے چہرے پر ماسک پہنا بھول گئے اور اسٹاف نے اس کی یاد دہانی کروائی۔

اس یاد دہانی کے بعد رونالڈو نے فوری طور پر برابر کرسی پر رکھے ماسک کو اٹھایا اور پہن لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچز میں 99 گولز بنا چکے ہیں انہیں گول کی سنچری مکمل کرنےکے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

منگل کو سوئیڈن کے خلاف ہونے والےمیچ میں بھی رونالڈو کی شرکت مشکوک ہے۔

تازہ ترین