ساؤتھ ہمپٹن( نمائندہ جنگ) چوہدری محمد یوسف کی رحلت ایک بڑا سانحہ ہے، مرحوم ایک متحرک شخصیت تھے، ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری زیارت حسین نے کیا، انہوں نے کہا کہ کہ مرحوم ایک نہایت ملنسار شخصیت تھے اور کمیونٹی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے آپ کھوئی رٹہ کے ایک اہم سیاسی خانوادے سے متعلق تھے، انہیں اللہ پاک اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔