• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، عمرکوٹ میں 6 لاکھ 67 ہزار افراد بے گھر، 14 ہلاک، 4800 گاؤں ڈوب گئے

عمرکوٹ ( گل حسن آریسر:نامہ نگار) عمرکوٹ میں بارش ،نہروں اور کینالوں میں شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر مرچ اور کپاس کی کھڑی فصلیں مکمل طور تباہ ہو گئیں۔ بارش میں مکانات اور آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے ۔سرکاری سروے رپوٹ کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں 4800 گاؤں ڈوب جبکہ ضلع کی 10 لاکھ 75 ہزار کی آبادی میں سے 6 لاکھ 67 ہزار افراد بے گھر اور شدید متاثر ہوئے ہیں ۔تعلقہ عمرکوٹ میں 2 ہزار 350 گاؤں، تعلقہ سامارو میں 925، تعلقہ کنری میں 1015 اور تعلقہ پتھورو میں 525گاؤں طوفانی بارش میں ڈوب گئے جبکہ عمرکوٹ میں 3لاکھ ایک ہزار پانچ سو افراد،سامارو میں ایک لاکھ 25 ہزار پانچ سو ، دیگر تعلقو ں میں ایک لاکھ 55 ہزار 200 جبکہ پتھورو میں 85 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ضلع بھر میں ایک لاکھ ایک ہزار 500 ایکڑ اراضی پر مرچوں اور کپاس کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ جس میں عمرکوٹ میں 28 ہزار 500 ایکڑ, سامارو میں 27 ہزار 800 ایکڑ,کنری میں 25 ہزار ایک سو ایکڑ، پتھورو میں 20 ہزار ایک سو ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہہو گئیں۔ ضلع میں 43 ہزار 900 کچے اور ایک ہزار 845 پکے مکانات مہندم ہوگئے جس میں عمرکوٹ میں 18 ہزار 500 ،سامارو میں 11 ہزار 250 ،کنری میں 10 ہزار 570 ،پتھورو میں تین ہزار 580 مکانات مہندم ہوگئے ضلع بھر میں 396 جانور ہلاک ہوگئے اور متاثرین کیلئے 34 ا مدادی کیمپس لگا ئے گئے ہیں۔ جس میں عمرکوٹ میں 6 ،سامارو میں 10 ،کنری میں 8 ،پتھورو میں 10کیمپسلگا ئے گئے ہیں۔

تازہ ترین