• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ترقیاتی تختیاں لگانے پر تحریک انصاف اور اے این پی میں ٹھن گئی

پشاور(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں لگانے کے معاملہ پر صوبہ کی حکمران پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی میں ٹھن گئی اور دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں، اے این پی کے منتخب ارکان اور کارکنوں نے معاون خصوصی بلدیات اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر باغ کی تعمیر و تزئین کا افتتاح کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا اے این پی نے منصوبہ کیلئے ایک سال محنت کرکے اس کے پی سی ون کی منظوری دی ، آخر رکن قومی اسمبلی صوبائی فنڈز تعمیر ہونیوالے منصوبہ پر اپنے نام کی تختی کس طرح لگاسکتے ہیں؟ جبکہ صوبائی حکومت نے اے این پی کے احتجاجی اور اعتراض کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

تازہ ترین