• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر وائس مارشل کی شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر حاضری

کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

کالا پل کے قریب واقع فوجی قبرستان میں پاک فضائیہ نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد کی، تقریب کا مقصد شہید پائلٹ راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

تقریب میں ایئر وائس مارشل عباس گھمن ایئر آفیسر کمانڈنگ سائودرن ایئرکمانڈ اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس اورفضائیہ کے افسران نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ایئروائس مارشل عباس گھمن کی سربراہی میں راشد منہاس شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے کہا کہ ستمبر ہمیں اپنے غازیوں اور شہداء کی یاد دلاتا ہے، ہمارے جوانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ آج ایسے ہی عظیم شہید راشد منہاس کو خراج تحسین پیش کرنے یہاں آئے ہیں، راشد منہاس ہمارے قومی ہیرو ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ایئروائس مارشل عباس گھمن نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے، مستقبل میں اس طرح کا وقت آیا تو پاک فضائیہ، آرمی اور نیوی مل کرملک کا دفاع کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے آگے رہی ہے، پچھلے سال 27 فروری کو بھی اس عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ راشد منہاس کو ان کی قربانی پر سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، وہ پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید ہیں۔

تازہ ترین