• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئیں، عبدالحفیظ شیخ


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معیشت کے مسائل سب جانتے ہیں، کورونا وائرس کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سرمائے کاری کےفروغ کے لیے نئےانسٹرومنٹ لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہترین ٹیم کو اکٹھا کرنی ہے، اداروں کو خودمختاری دینا چاہتے ہیں، مل کرکام کریں گے اورملکی معیشت کی صلاحیت سے بھرپورفائدہ لیں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کو حکومتی اخراجات کم کرنے کے باوجود بڑھایا گیا، حکومت بجلی،گیس، ٹیوب ویل اور کھاد پرسبسڈی دے رہی ہے، سیلز ٹیکس ریفنڈ کی 72 گھنٹوں میں ادائیگی نہ ہو تو مجھ سے رابط کریں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ شرح تبادلہ پالیسی درست کرنے کی وجہ سے حکومت پر تنقید ہوئی، کورونا وائرس کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی اور ایف بی آر کے ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی مارکیٹ ڈھونڈیں، ہم سب مل کر پاکستانی عوام کی توقعات پوری کریں گے۔

تازہ ترین