• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب جوان پروگرام کے قرضے کی حد ڈھائی کروڑ کردی، حفیظ شیخ


مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں جان پڑ رہی ہے، جولائی میں ایسی چیزیں ہوئی ہیں جس سے حکومت کا اعتماد بڑھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد پچاس لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ دو ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو جولائی 2019 سے 6 فیصد زیادہ ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ جولائی 2019 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ سیمنٹ کا استعمال 20 فیصد زیادہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو دنیا کی دوسری بہترین قرار دیا ہے۔

تازہ ترین