سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیورئیل سائنسز جامعہ سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج سرگودھاکیساتھ باہمی یادداشت کے سمجھوتے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’’ایس او ایس چلڈرن ویلیج‘‘ بے سہارا بچوں کی بہبود وتعلیم کیلئے جو کوششیں کر رہا ہے وہ قابل قدر ہیں۔ یونیورسٹی آف سرگودھا بھی اس سلسلے میں اسے اپنا بھرپور تعاون اور مدد فراہم کریگی۔ ایم او یو کی روشنی میں طے کیا گیا کہ فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیورئیل سائنسز جامعہ سرگودھا ’’ایس او ایس ویلیج‘‘ کے بچوں کی تربیت کیلئے مہینے میں ایک بار لیکچر کا اہتمام کریگی۔س موقع پرچیئرمین ایس او ایس چلڈرن ویلیج سرگودھا پاکستان کے چیئرمین کرنل (ر) محمد صادق ملک نےبھی خطاب کیا ۔