مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر میں مکار دشمن پر ہماری پاک فضائیہ قہر خداوندی بن کر نازل ہوئی، ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے 5 لڑاکا طیارے گرا کر دنیا میں نیا ریکارڈ بنایا۔
صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ فضائیہ کی عالمی تاریخ میں ایم ایم عالم نے جو بہادری دکھائی وہ آج بھی منفرد مثال ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نےفضائیہ کو طاقتور بنایا، جے ایف 17 طیارہ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ ہماری فضائیہ کی صلاحیت، استعداد اور قابلیت میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے، دفاع وطن کے لیے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔