جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دو سال کے دوران ملک میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، آج جو بھی قانون سازی ہورہی ہے وہ ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر ہو رہی ہے۔
پشاور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے قانون باہر کے دباؤ پر نہیں بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بیرونی دباؤ پر قانون سازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی میں مضبوط موقف پیش کریں گے۔