مہمند ( شاہ نواز مہمند /نمائندہ جنگ ) ضلع مہمند تحصیل صافی میں واقع جنولی ایشیاء کے مشہور زیارت ماربل کے پہاڑ کی کان گرنے سے 9مزدور جاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی، متعدد ماربل ٹرک تباہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ تحصیل صافی میں شام کے وقت پہاڑ پر کام کرنے کے دوران ماربل کے تودے گرنا شروع ہو گئے، متعدد مزدوروں کی لاشیں مسخ،بھاری مشینری تباہ ہوگئی۔ پیر کی روز شام کے وقت ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں واقع مشہورزیارت ماربل کے پہاڑ میںکام کرنے اور زیارت ماربل پہاڑ کے سنگم میں ماربل پتھر کے چھوٹے ٹکرے اکھٹے کرنے والے مزدوروں پر اچانک ماربل کے تودے گرنا شروع ہوگئے جس کی زد میںکافی تعدادمیں کام کرنے والے مزدور آگئے ۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے مطابق مزدوری پر کافی بھاری پتھر گر کر وہ ملبے تلے آگئے ہیں جن کی وجہ سے ان کی لاشیں کافی مسخ ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے اور کافی تعداد میں ماربل پتھر لے جانے والے ٹرک بھی زد میں آگئے ہیں ۔