• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر متاثرین کی امداد کرینگے، بلاول

دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر متاثرین کی امداد کرینگے، بلاول 


میرپورخاص(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر متاثرین کی امداد اور معیشت کی بحالی کے لیئے اقدام اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں پارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی، تنظیمی عہدیداران اور علاقے کے معززین کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں وہ بارش متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں پانی برد ہوگئی ہیں، چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کا بھی بہت نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین