پشاور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی مختلف فرانزک لیبارٹریوں میں اکثر شراب کو شہد میں تبدیل کیا جاتا ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ایسا روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز ردیع اللہ عرف عامر تہکالے کیس میں نامزد ملزمان ایس ایچ او عمران الدین اور شہریار کی ضمانت درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔