• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کی حدبندی کیلئے 14مواضعات کی پبلک ڈیلنگ بند

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) راولپنڈی اسلام آباد کی حدبندی کیلئے راولپنڈی اور ٹیکسلا کے 14مواضعات کا بندوبست شروع کردیا گیا جس کے باعث 14پٹوار سرکل میں پبلک ڈیلنگ بند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل راولپنڈی کےچوہڑپال،سہام،شیخ پور،بجنیال، سکھو،کاک،کوٹھہ کلاں،تخت پڑی،مغل،کھنہ ڈاک ، شکریال،راجڑ سیال کے علاوہ ٹیکسلا کے ایل پسوال اور نوگزی کے پٹواریوں کو بمعہ ریکارڈ خدمت مرکز میں حاضر کیا گیا ہےاور ان کے پٹوار سرکل بند پڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان مواضعات کے بندوبست کیلئے30ستمبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اورابھی تک پچاس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کی بائونڈری پر 56مواضعات ہیں جن میں سے45راولپنڈی کے پاس اور گیارہ کا ریکارڈ اسلام آباد کے پاس ہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء سے نازیبا رویہ کے الزام پر رجسٹری محرراربن ون جنید کیانی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پر ناصر محمود کو رجسٹری محرر لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین