ٹھٹھہ (نامہ نگار) بگھار موری میں مرغیوں میں بیماری پھیلنے کے بعد فارم مالکان کی جانب سے بیماری کے باعث مرنے والی مرغیوں کو گڑھے کھود کر دفنانے کے بجائے سڑکوں، عوامی گزر گاہوں اور نہروں میں پھینکنے کے بعد علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلنے کے باعث گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ نہروں کا پانی آلودہ ہونے سے انسانی آبادی اور مویشیوں کو بھی خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔