• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اسکول کے بچوں کی کورونا سے حفاظت کیلئے کتابچہ جاری

محکمۂ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کتابچہ جاری کر دیا، جس پر عمل پیرا ہو کر بچے اسکولوں میں کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے۔

محکمۂ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے کتابچے میں اسکول کھلنے سے قبل اور اسکول لگنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے۔

کتابچے میں دی گئی ہدایات کے مطابق والدین بچوں کو کورونا سے حفاظتی اقدامات کی تربیت دیں اور اسکول لگنے سے قبل بچوں کو کتابچے میں دی گئی حفاظتی تدابیر کی مشق کرائیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سےمرحلہ وار کھولنے کا اعلان

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے مطابق کتابچے میں دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے بچے اسکولوں میں کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہ سکیں گے۔

تازہ ترین