پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ زرداری کے وی وی آئی پی شہر نوابشاہ میں عوام گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، اس دوران حلیم عادل شیخ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے شہرمیں عوام گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں، سندھ کو بارشوں سے زیادہ سیم نالوں نے ڈبویا ہے، ہزاروں بے گھر خاندان سڑکوں کے کناروں پر بیٹھےہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ پر سندھ حکومت نےکام کرنا ہے، ان کی زیادہ ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کی امداد وڈیروں اور جیالوں کو دی جارہی ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دوڑکےعلاقے گنیزسوسائٹی سے 15روز بعد بھی بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے ۔
حلیم عادل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو توفیق نہیں، 15روز بعد بھی گلیوں محلوں سے پانی نکال سکے۔