شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں بغیر این او سی ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرد یئے گئے ۔
دستاویزات کے مطابق کوئی بھی جامعہ ایچ ای سی کی این اوسی کے بغیر ایم فل یا پی ایچ ڈی ڈگری نہیں دے سکتی ہے اور پی ایچ ڈی پڑھانے کے لیے اساتذہ کے لیے 3 سال کی پوسٹ پی ایچ ڈی کا تجربہ لازمی ہوتا ہے، یونیورسٹی عدالت میں بھی پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ نہیں کرسکنے کا تسلیم کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاڑکانہ یونیورسٹی میں ایک بھی پی ایچ ڈی ہولڈر نہیں جو 3 سال کا پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ رکھتا ہو۔
ڈی جی انفارمشین ایچ ای سی کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی نے این او سی کے لیے درخواست دے رکھی ہے، تمام ٹرانسپکشن اور معیار دیکھے جانے کے بعد ہی این اوسی جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب وائس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے این او سی کے بغیرہم نے ایم فل کے لیے کلاسیں شروع کر رکھی ہیں۔