وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ سب کی سفارش کرتا ہوں کوئی بھی میرا فیورٹ نہیں۔
آئی جی پنجاب کے دفتر نہ آنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کام چل رہا ہے، معاملہ آج حل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی جی یا سی سی پی او کا کوئی بیان اُن کی نظر سے نہیں گزرا۔
دوسری طرف جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب دستگیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی حکومت کا اختیار ہے۔
انہوں نے دوران سی سی پی او لاہور سے چل رہے تنازع پر بھی کھل کر بات کی۔