کراچی(اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی پر بڑی سزا،ایس بی سی اے افسر کو لیاقت آباد سے لاڑکانہ ٹرانسفر کردیا گیالیاقت آباد ٹائون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کامران پورشن تعمیر میں ملوث ہیں۔
ان کے خلاف ایس بی سی اے پولیس نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کو شکایات کی تھی جس پرڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور نےان کا ٹرانسفر لاڑکانہ ریجن کر دیا۔
ڈی جی نے کہا کہ کسی صورت غیرقانونی تعمیرات برداشت نہیں ہونگی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔