• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے کلفٹن گھر کو منجمدکرنے اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنسز کی سماعت17ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےسابق صدر آصف علی زرداری کے کلفٹن گھر کو منجمد کرنے سے متعلق درخواست میں مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئےاور درخواست پر دلائل کیلئے وقت دینے کی استدعاکی جسےعدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17ستمبر تک ملتوی کر دی۔دریں اثناء احتساب عدالت کےجج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کیس کےٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 17ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین