• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوزبان کی سرپرستی کی جائے،آل پارٹیز نفاذ اردوکانفرنس

لاہور(وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مشتر کہ ʼʼآل پارٹیز نفاذاردو کانفر نس ʼʼ ہوئی ،جس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر اردو زبان کی سر پرستی کی جائے کانفر نس میںعلامہ زبیر احمد ظہیر ، فر ید احمد پراچہ ،مولانا عبد الغفار روپڑی ،مولانا محمد زاہد قاسمی ،ذکر اللہ مجاہد ،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ،مولانا عبدالرئوف ملک ،پیر سید ہارون گیلانی ۔مولانا عبد الستار نیازی ،شاعر لئیق احمد اور فیاض احمد سلفی اوردیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ، علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ سپر یم کور ٹ نے5سال سے فیصلہ دیا ہوا ہے کہ حکمران اردو کو باقاعدہ سر کاری زبان کے طور پر ہر سطح پرنافذ کریں، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سطح پر نفاذاردو کے لئےوفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے سامنے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں کے سیکر ٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کیے جائیں گے ۔کانفر نس کے مشتر کہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اردو کی اسی اہمیت کے پیش نظر اس قومی زبان کا درجہ دیا گیا ہے اورخصوصا عدالتی زبان بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں قوزبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے ہر سطح کے مقابلے کے امتحانات اردو میں لیے جائیں اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر اردو زبان کی سر پرستی کی جائے ۔
تازہ ترین