• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 2 ہزار 543 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 15 ہزار 442 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 461 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 94 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 14 ہزار 376 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 23 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 464 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 97 ہزار 173 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 73 ہزار 953 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 74 ہزار 314 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 27 ہزار 517 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار 124 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 135 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 7 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 123 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 96 ہزار 190 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 817 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 513 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 68 ہزار 484 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 42 ہزار 860 ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 86 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 40 ہزار 441 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 594 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 34 ہزار 513 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 405 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 682 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 25 ہزار 541 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 22 ہزار 669 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 425 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بچوں میں بھوک کا نہ لگنا بھی کورونا وائرس کی علامت میں شامل ہے

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 586 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 560 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 764 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 35 ہزار 524 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 593 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 31 ہزار 78 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 137 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 237 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 146 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 794 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 544 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 506 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین