• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی‘


بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگنا رناوت نے کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک مہاشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیوندر فردنویس کا بھی ہے، جس میں وہ کنگنا رناوت کا گھر توڑے جانے کو یکطرفہ کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کی حکومت کی حالیہ کارروائی سے ریاست کا مزاق پورے ملک میں اڑایا جارہا ہے۔

گھر توڑے جانے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اُدھو ٹھاکرے تمہیں کیا لگتا ہے؟ تم نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تمہارا گھمنڈ ٹوٹے گا، یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔



بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے، اس کا کوئی مطلب اور مقصد ہے، اُدھو ٹھاکرے یہ جو دہشت اور نفرت ہے، یہ اچھا ہے۔

کنگنا رناوت کا کہا تھا کہ میری پراپرٹی میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں، اس کو بنانے کے لیے میں نے 15 سال سخت محنت کی، بی ایم سی نے میرے ممبئی لوٹنے سے قبل ہی پراپرٹی میں توڑ پھوڑ کی۔

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے گھر کو توڑے جانے کی ویڈیوز’ڈیتھ آف ڈیموکریسی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

تازہ ترین