• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی کے وی سی کیلئے ڈاکٹر فتح محمد مری پہلے نمبر پر

کراچی (سید محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میںتلاش کمیٹی نےتین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے پہلا نمبر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری کو دیا گیا ہے جبکہ لیاری یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کو دوسرا اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے.سندھ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے انٹرویو کے عمل میں شرکت نہیں کی۔ ڈاکٹر فتح محمد مری کا انٹرویو اسکائپ پر لیا گیا۔تلاش کمیٹی نے12 امیدواروں کو بدھ کو انٹرویو کے لئے طلب کیا تھا جس میں دو وائس چانسلرز بھی امیدوراروں میں شامل تھے جن میں لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ اور سندھ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت بھی شامل تھے جب کہ باقی امیدواروں میں پروفیسر امداد اسماعیلی، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ، پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو ، پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد، پروفیسر ڈاکٹر حسین بخش مری ، پروفیسر ڈاکٹر عارف مہر، ڈاکٹر فتح محمد مری، ڈاکٹر ناہید ابرار، ڈاکٹر عبدالرزاق اور پروفیسر عبدالغفور شامل تھے ۔ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی مدت گزشتہ برس مارچ میں ختم ہوگئ تھی تاہم سکریٹری بورڈز و جامعات ریاض صلاح الدین نے ان کو دوسری مدت کے لیے بھی وی سی مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجی مگر وزیر اعلی سندھ نے سمری مسترد کرتے ہوئے وائس چانسلر کا اشتہار دینے کی ہدایت کی لیکن اس دوران اختر بلوچ کو مستقل وی سی کی تعیناتی تک قائم مقام وی سی مقرر کردیا گیا اور مستقل وی سی کےتقرر میں محکمہ بورڈز و جامعات نے روایتی سستی دکھائ اور اشتہار دینے میں سوا سال کی تاخیر کی اور تاحال یہی صورتحال حیدر آباد کی جنرل یونیورسٹی کے لیے کی جارہی جہاں وی سی کا اشتہار ہی نہیں دیا جارہا ہے اور ڈیرھ سال سے کالج پروفیسر کو بااثر شخصیت کی سفارش ہر قائم مقائم وی سی مقرر کررکھا ہے۔

تازہ ترین