• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو مفرور قرار دینا افسوسناک ہے، شہباز شریف

نواز شریف کو مفرور قرار دینا افسوسناک ہے، شہباز شریف 


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی اہلیہ کو مرتا ہوا چھوڑ کر عدالت کے حکم پر سرجھکانے والے نواز شریف کے بارے میں یہ حکم افسوسناک ہے۔ نوازشریف کی زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ حکم سْن کرعوام کو دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا ،نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا تھا۔

تازہ ترین