• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ صدیقی

مٹن کنّا

اجزاء: بونگ کا گوشت آدھا کلو، چھوٹی ہڈیاں دو سے تین عدد،لہسن ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)،پیاز دو سے تین (باریک کٹی ہوئی)،نمک حسب ذائقہ،لونگ چار عدد،جائفل آدھا چائے کا چمچ،الائچی دو عدد،سونف آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)،لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ،آٹا دو کھانے کے چمچے،تیل آدھا کپ۔

ترکیب: ایک دیگچی میں تین گلاس پانی ،ایک چمچہ پسا ہوا لہسن ادرک اور نمک ڈال کرگوشت گلنے رکھ دیں۔ایک علیحدہ دیگچی میں پیاز سنہری تل لیں، لہسن ادرک ،پسی ہوئی مرچ اور نمک ڈال کر مسالہ بھون لیں۔یخنی میں سے گوشت نکال کر اسےبھی مسالے میں شامل کر لیں،لونگ، الائچی، جائفل اور سونف پیس کر مسالے میں ملائیں اور بچی ہوئی یخنی میں آٹا گھول کر وہ بھی سالن میں ملا دیں اور دس منٹ تک پکائیں۔پسا ہوا گرم مسالہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔

بلیک پیپر روسٹ بیف

اجزاء:گائے کا گوشت (ثابت ٹکڑا) ایک کلو۔پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، گاجر (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد،ہری مرچیں عدد،ٹماٹر (باریک کٹا ہوا) ایک عدد، مسٹرڈ پیسٹ 2 کھانے کے چمچے،کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی کالی مرچ 3کھانے کے چمچے، لہسن (چوپ کئے ہوئے) 3 جوے، روز میری ایک کھانے کا چمچہ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل 4 کھانے کے چمچے۔

ساس کے اجزاء: کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، تازہ کریم آدھی پیالی،بیف کی یخنی آدھی پیالی،اراروٹ ایک چائے کا چمچہ،نمک چوتھائی چائے کا چمچہ۔

ترکیب:گائے کے گوشت پر لال مرچ،کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، روز میری،تیل اور نمک ملا کر پانچ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اوون کی ٹرے کو چکنا کریں اور سبزیاں پھیلادیں ،اس پر گائے کا گوشت رکھیں اور المونیم فوائل سے ڈھانک دیں اسے پہلے سے گرم اوون میں 180C پر40 منٹ تک پکائیں ،پھر المونیم فوائل ہٹادیں اور مزید 10 منٹ تک پکائیں ۔اسے سرونگ ڈش میں رکھیں اور ٹکڑے کا ٹ لیں ۔ساس کے اجزاء ساس پین میں گاڑھا ہونے تک پکائیں اور روسٹ پر ڈال کر پیش کریں۔

یوگرٹ مٹن

اجزءا: بکرے کا گوشت ایک کلو،دہی ایک پاوٴ،پیاز دوعدد (باریک کاٹ لیں)، ادرک لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ، ہری مرچ آدھا کپ (درمیانی سائز کی)، نمک حسب ذائقہ، گرم مسالہ پاوٴڈر ایک چائے کا چمچ تیل آدھا کپ۔

ترکیب : دیگچی میں تیل گرم کریں۔اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک تلیں۔گوشت، نمک اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں اور 4 منٹ تک بھون کر تقریباََ 4 گلاس پانی گوشت میں ڈال کر گلنے کے لئے چھوڑ دیں اور اگر پانی خشک ہو جائے اور گوشت نہ گلے تو تھوڑا اورپانی ڈال دیں۔

آدھی ہری مرچیں گرائنڈر میں پیس لیں،جب گو شت گل جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور ساتھ ہی پسی ہوئی ہری مرچ بھی ملا دیں۔جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو باقی کی ثابت ہر ی مرچوں کو درمیان میں سے کٹ لگا کر گوشت میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر مزید 10منٹ پکائیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو اوپر سے پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیں۔ مزیدار یوگرٹ مٹن تیار ہے ۔روغنی نان اور سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

ایرانی کوفتے

اجزاء:قیمہ آدھا کلو(بغیر چربی کا)،کشمش آدھی چھٹانک،گھی ایک پاؤ،ہری مرچیں دو عدد،بادام آدھی چھٹانک،کیوڑہ چار بڑے چمچے، زعفران دو ماشے، چھوٹی الائچی پانچ عدد،پستہ آدھی چھٹانک، پیاز آدھا پاؤ،دال چنا ایک چھٹانک، گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، نمک لال مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، انڈا ایک عدد۔ گریبی کے لیے چار عدد پیاز درمیانی باریک پیس لیں ، ادرک ، لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچے ، تیل آدھی پیالی، لا ل مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ۔

ترکیب:قیمہ اور سب مسالے دال چنا کے ساتھ ڈال کر پتیلی میں مع پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں، تاکہ دال گل جائے۔ پانی خشک ہونے پر سب چیزوں کو سل پر باریک پیس لیں، بادام پستہ پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔ کشمش کو گھی میں تل لیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ کر گھی میں تل لیں۔ یہ سب چیزیں ملا کر کوفتوں کے اندر بھر لیں۔ 

ان کو ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا لگا کر تل لیں ۔ گریبی تیار کر لیں اور اس میں تلے ہوئے کوفتے ڈال کرباقی بچا ہوا مسالہ بھی چھڑک دیں ، کچھ دیر دم دے کر چولہے سے اُتار لیں۔ مزے دار ایرانی کوفتے تیار ہیں۔

تازہ ترین