• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن اور ہیری کو پرنس ایڈورڈ کے ناکام ٹی وی کیریئر سے سیکھنے کا مشورہ

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والے کروڑوں ڈالرز کے معاہدے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے، اور اس حوالے سے عوام دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

 جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں، متعدد لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں اور اس جوڑے کے اس بڑے اقدام پر مشورے بھی دے رہے ہیں۔ ڈیوک اور ڈچز کے اس معاہدے کو شہزادہ ہیری کے چچا پرنس ایڈورڈ کے ٹیلی ویژن کیریئر سے ملایا جارہا ہے، اور بہت سے لوگ تو ان دونوں کو یہ یاد دہانی بھی کرارہے ہیں کہ وہ ان غلطیوں سے بچیں جسکے نتیجے میں انھیں بھی پرنس ایڈورڈ جیسی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔

 یاد رہے کہ پرنس ایڈورڈ نے 1980 کی دہائی میں رائل میرینز کو چھوڑ کر ایک مشکل ٹی وی کیریئر جوائن کیا، اور انکا پہلا بڑا پروگرام 1987 میں دی گرانڈ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ تھا، جو ایک گیم شو تھا، تاہم اسے برطانوی شاہی تاریخ دان نے انتہائی ناکام اور تکلیف دہ قرار دیا تھا۔

پرنس ایڈورڈ نے ایک اور غلطی 2001 میں کی، تب انھوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ  شہزادہ ولیم کے لیے فلم میں جگہ بنانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اپنے والد شہزادہ چارلس کے بعد مستقبل کی بادشاہت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ اور اس وقت وہ یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز کے طالب علم تھے۔

جس پر ولی عہد شہزادہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی سے کافی ناراض ہوئے۔ لیکن پرنس ایڈورڈ نے یہ کہہ کر اپنی جان چھڑائی کہ انھیں اس معاملے کا علم نہیں۔ ان کی پروڈکشن کمپنی آرڈینٹ پروڈکشنز بلآخر منافع نہ کمانے کے سبب اپنے انجام کو پہنچی اور 2009 میں اسے ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین